fbpx
Tickerسوشل میڈیا

موسم سرما کی شادی کی تقریبات میں شوخ رنگوں کے ملبوسات کا راج

نومبر 27, 2022 | 10:44 صبح

اسلام آباد (نیوزڈیسک)موسم سرما میں شادی کی تقریبات میں شوخ رنگوں کے ملبوسات نمایاں ہیں، دلہن ہویا مہمان خواتین، سبھی تیز رنگوں کی دلدادہ لگتی ہیں۔ملک بھرمیں موسم

سرما اپنےرنگ جمانے کو ہے،ایسے میں شادی کی تقریبات میں دلہن ہویااس میں شریک مہمان خواتین، سبھی شوخ، چمکدار اور گہرے رنگوں کے ملبوسات کے انتخاب کو ترجیح دیتی دکھائی دیتی ہیں۔ گہرے رنگوں کے ملبوسات پرخوبصورت کام شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اگرشوخ رنگ کے کپڑوں کاانتخاب کریں تو میک اپ ہلکا کریں۔دوسری جانب ڈریس ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ سردیوں میں کوشش کریں کہ لینن،کیمبرک، کرنڈی یا کاٹن سلک جیسے مٹیریل کا

انتخاب کریں اور ان پر موتیوں یا دھاگے کا کام خوب نکھار لائےگا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button