fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

آئندہ تین ماہ موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا آؤٹ لُک جاری

اکتوبر 3, 2020 | 5:30 صبح

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین ماہ کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہے گا جب کہ  آخری سہ ماہی میں بارشیں ہوں گی جو انتہائی کم رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اکتوبر سے دسمبر کے دوران اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا جب کہ بارشیں نہ ہونے سے بارانی علاقوں میں ربیع کی فصل کے لیے پانی بھی کم دستیاب ہوگا اور دسمبر میں کورا پڑے گا جس سے فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ نومبر دسمبر میں میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند زیادہ پڑے گی جب کہ  نومبر دسمبر کے دروان شہروں میں آلودگی بھی زیادہ رہے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button