Tickerآج کا ایشو
صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار
نومبر 28, 2022 |
4:01 شام

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقاتیں کیں۔نجی ٹی
وی چینل کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ صدر عارف علوی سے آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ذرائع کامزید کہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی،وزیراعظم نے آرمی چیف کی خدمات کو سراہا، وزیراعظم نے آرمی چیف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہباز
شریف کی جانب سے آرمی چیف کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیاگیا۔