fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

نومبر 28, 2022 | 4:07 شام

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پریکٹس سیشن میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے

کہ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔راولپنڈی پولیس کے 3000 افسران واہلکار سکیورٹی اور ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق روٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔سی پی

او راولپنڈی کا کہنا ہےکہ راولپنڈی میں ٹیمز اور میچز کی سکیورٹی کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button