fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

نومبر 28, 2022 | 8:08 شام

 

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نام نہاد جمہوری ملک بھارت میں اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہنوؤں کی سماجی حالت کچھ ایسی ہے کہ اونچی ذات کے

ہندوؤں کے خوف سے دھوم دھام کے ساتھ اپنی شادی بھی نہیں کر سکتے۔ گزشتہ دنوں ایک دلت (ہندو مذہب کی نچلی ذات) لڑکے لڑکی کی شادی میں دلہن نے خواہش کر دی کہ اس کی بارات خوب باجے واجے کے ساتھ آئے۔ اس کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے پولیس کی اتنی بھاری نفری تعینات کرنی پڑ گئی کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ شادی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں ہو رہی تھی، جس میں

21سالہ دلہن روینہ نے اپنے دولہا رام کرشن سے کہا کہ وہ بارات خوب دھوم دھام سے لے کر آئے۔ تاہم مشکل یہ تھی کہ علاقے میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے نچلی ذات کے لوگوں پر بے شمار پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جن میں ایک یہ پابندی بھی شامل ہے کہ نچلی ذات کے لوگ شادی یا کوئی بھی خوشی کھلے عام نہیں منائیں گے۔رام کرشن نے اپنی دلہن کی خواہش پوری کرنے کے لیے بینڈ باجے کا انتظام کر لیا اور علاقے میں ان کی

حفاظت کے لیے روینہ کے والد نے پولیس کو درخواست دے دی۔ اس کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ایک انسپکٹر، 14سب انسپکٹر اور 40کانسٹیبلز اس بارات کی سکیورٹی پر تعینات کر دیئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے دولہا دلہن کو 11ہزار روپے کا شگن بھی دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button