fbpx
Tickerسوشل میڈیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

نومبر 28, 2022 | 8:09 شام

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) آدمی زندہ دل ہو یا بور رہنے والا، اس سے اس کی ملازمت کا کیا تعلق، مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ فرانس میں

کمپنی نے ایک آدمی کو بور ہونے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا، جس پر آدمی عدالت چلا گیا جہاں سے اب اس کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ آدمی دفتری اوقات کے بعد باس کی طرف سے منعقد کی جانے والی پارٹیوں میں شریک نہیں ہوتا تھا، جس میں تمام کولیگز مل کر ہلا گلا اور موج مستی کیا کرتے تھے۔اس بناءپر کولیگز اسے بورشخص ہونے کا طعنہ دیتے۔ پھر ایک روز اس کے باس نے اسے ان پارٹیوں میں

شرکت کا پابند بنا دیا مگر وہ پھر بھی ان میں شریک نہ ہوا، جس پر اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔ باس کے اس اقدام پر آدمی نے عدالت سے رجوع کر لیا جہاں سے اب اسے ’بور شخص ہونے کا حق‘ دے دیا گیا ہے۔ عدالت کی طرف سے آدمی کی سابق کمپنی ’کیوبک پارٹنرز‘ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اسے 2ہزار 574پاؤنڈ (تقریباً 7لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button