fbpx
Tickerآج کا ایشو

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔۔۔جانیں مکمل تفصیل

نومبر 29, 2022 | 11:55 صبح

 

راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی

کمان سونپ دی۔پاک فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی، اس کے بعد پاک فوج کے بینڈز نے قومی ترانے اور ملی نغموں کی دھنیں پیش کیں اور قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل عاصم منیر کے

ہمراہ پنڈال آمد پر گارڈز نے انہیں سلامی دی جس کے بعد تلاوت کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو الوداع گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت سمجھی جانےوالی ملاکا اسٹک اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیرکےحوالے کریں گے اور جنرل عاصم منیراس چھڑی کو ہاتھ میں لیتے ہی

پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن جائیں گے۔جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا تقریب میں شریک ہوئے ہیں جب کہ ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوگارڈ آف آنرپیش کیاجائے گا۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران ، ان کی فیملیزکے علاوہ وفاقی سیکرٹریز بھی شریک ہیں۔اس کے

علاوہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ااور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button