fbpx
Tickerلائم لائٹ

سوشل میڈیا کے تیزی سے بڑھتے رجحان نے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کو بھی اپنی طرف کھینچ لیا ۔۔۔منال خان نے بھی یوٹیوب کی دنیامیں انٹری مار لی

نومبر 29, 2022 | 2:59 شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کا استعمال جہاں دن بہ دن تیزی سے نوجوان نسل میں بڑھ رہا ہے وہیں یہ کمائی کا ذریعہ بھی ہے۔پاکستانی شوبز

انڈسٹری کے متعدد ستارے اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے اور اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات شیئر کرنے کے لیے تیزی سے سوشل میڈیا کے تقریباً سب ہی پلیٹ فارمز کا استعمال کرر ہے ہیں۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔ٹک ٹاک، یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بُک، ٹوئٹر اور دیگر ایپس کا ناصرف عام عوام بلکہ معروف شخصیات بھی بخوبی استعمال کر رہی ہیں۔اس دوڑ میں اب اداکارہ

منال خان بھی شامل ہو گئی ہیں۔اداکارہ منال نے گزشتہ روز یوٹیوب پر اپنے چینل کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام کا بھی اپنا یوٹیوب چینل ہے جس پر گزشتہ روز انہوں نے جڑواں بہنوں، منال اور ایمن کی شاندار سالگرہ مناتے ہوئے کا وی لاگ اپلوڈ کیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button