fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

نومبر 29, 2022 | 8:04 شام

ممئی(نیوز ڈیسک) بھارت یکم دسمبر کو اپنی پہلی ریٹیل ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرا رہا ہے۔بھارتی مرکزی بینک کے مطابق یکم دسمبر کو ای روپیہ

کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا۔ابتدا میں اس پروگرام میں محدود افراد میں صارفین اور تاجروں کو شامل کرکے ایک ماہ تک جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد ہول سیل کے شعبے کو اس پائلٹ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ابتدائی طور پر 4 شہر اور 4 بینک اس پائلٹ پروگرام کا حصہ ہوں گےاور بتدریج اس تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کو توقع ہے کہ اس ڈیجیٹل کرنسی سے نقد رقم پر انحصار کم ہوگا

جبکہ لوگوں کو نجی کرپٹو کرنسی سے دور رکھنا ممکن ہوجائے گا۔بینک کے مطابق ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی میں اضافی فیچرز اور ایپس کا اضافہ کیا جائے گا۔آر بی آئی کی جانب سے گزشتہ کئی برس سے شہریوں کو کرپٹو ٹریڈنگ سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بھارت کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی کو اس وقت متعارف کرایا جارہا ہے جب دنیا کے مختلف ممالک بھی اس طرح کے منصوبوں پر کام

کررہے ہیں۔سنگاپور کے حکام نے اکتوبر 2022 میں ڈیجیٹل کرنسی کی آزمائش کا اعلان کیا تھا جبکہ چین کی جانب سے اس حوالے سے تجربہ کیا جارہا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button