fbpx
Tickerسوشل میڈیا

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

نومبر 29, 2022 | 8:05 شام

عاصمہ شیرازی نے اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے میرے ایک سوال پر بڑے دکھی دل کیساتھ جواب دیا تھا کہ ہائبرڈ رجیم اور عمران

نیازی کی سپورٹ کیوجہ سے ہم چار جرنیل قربان ہوئے ہیں عاصمہ شیرازی کا کہناتھا کہ میں نے جنرل باجوہ سے کہا کہ آپ کو ہائبرڈ رجیم کی ذمہ داری لینا پڑے گی، یہ اتناسادہ معاملہ نہیں ہے اسکا جو نقصان ہوا ہے اسکا آپکو آگے تک جواب دینا پڑے گا۔ سینیر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے اس پر کہا کہ آپکی بات درست ہے جس طرح سے فوج کیساتھ پچھلے کچھ عرصے میں جو رویہ اختیار کیا گیا ہے ہم 4 جرنیل اس پہ قربان

ہوئے ہیں۔ عمران میر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ باجوہ صاحب کے حصے میں جو “عزت افزائی ” آئی وہ جو بویا اسی کو کاٹا کے مصداق ہے۔ قربان تو بیچارے وہ جرنیل ہوگئے جنہوں نے باجوہ صاحب کے بعد آرمی چیف بننا تھا۔پہلے تین سال کی ایکسٹینشن ان کا حق کھا گئی اور اب سارے جرنیل ان کی وجہ سے متنازعہ ہوگئے اور دلوں میں رنجشیں الگ سے آئیں۔ گل بخاری کاکہنا تھا کہ صدقے جاؤں ۔ اربوں روپے بنا کر اور

ملک کو برباد کر کے “قربان” ہو گئے۔ مرتضیٰ ڈار نے تبصرہ کیا کہ کیا ہی اچھا ہوتا عاصمہ شیرازی نے خود یا کسی اور صحافی نے حضور سے احمد نورانی کی سٹوری بارے بھی کوئی لمبا چوڑا سوال کیا ہوتا اور اس بارے وہ یونہی بتا رہی ہوتیں۔ خیر اس قربان والے معاملے پر جس نے اپنا آئین توڑا اس پر تنقید کی بجائے جس کے لیے توڑا اس پر تنقید کی جارہی ہے۔ کاشف علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اگر ہائبرڈرجیم ہے تو پی

ڈی ایم کی حکومت کونسل دیسی گھی سے بنی ہوئی ہے. سوشل میڈیاصارف وقار سیٹھ نے تبصرہ کیا کہ ادارے کا وقار ، بھرم ، عزت ، احترام ، ڈسپلن ، یونیٹی ، مقبولیت ، رعب و دبدبہ بھی قربان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button