fbpx
Tickerلائم لائٹ

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے بعد سوشل میڈیا پر باپ، بیٹی کےدلفریب ڈانس کے چرچے۔۔۔دیکھیں ویڈیو

نومبر 30, 2022 | 2:03 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی لڑکی عائشہ نے ’ میرا دل یہ پکار آجا‘ پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر خوب چرچہ ہورہا ہے، اب ایک

اور نئی ویدڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں بیٹی اور والد نے ڈانس کیا۔سوشل میڈیا پر متعدد رقص کی ویڈیوز موجود ہیں جن کو دیکھنے والے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں، حالیہ دنوں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے والی پاکستانی لڑکی عائشہ کے دلفریب رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر عائشہ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک پاکستانی لڑکی اپنے والد کے ساتھ بالی ووڈ کے ریمکس

گانے’ دل لا لیا‘ پر ڈانس کررہی ہے۔ وائرل ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ بھی کسی شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی ہے، ویڈیو میں باپ، بیٹی نے دل کو چھو لینے والے ڈانس سٹیپس کرکے مہمانوں کو محظوظ کیا، بالی ووڈ کے گانے پر ایسا ڈانس کیا کہ دیکھنے والے بھی داد دیئے بغیر رہ نہ سکے۔سٹیج کے اردگرد موجود لوگوں نے باپ، بیٹی کے اس خوبصورت ڈانس کی ویڈیو کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ بھی کیا ۔یاد رہے

کہ پاکستان میں شادیوں کے رجحانات بدل رہے ہیں، اور اب لوگ ڈانس فلور پر جھومنے سے ہچکچاتے نہیں۔ یہاں تک کہ والدین اور بچے ایک دوسرے کے ساتھ شادی پر ڈانس کرنا پسند کرتے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button