fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ نہیںہو گا۔۔۔؟کرکٹ کی دنیا کے شائقین کیلئے بری خبر

نومبر 30, 2022 | 2:04 شام

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انگلش کھلاڑیوں اور آفیشلز کی طبیعت ناسازی کے باعث پنڈی ٹیسٹ التوا کا شکار ہونے کاا مکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ انگلش

ٹیم کے کم از کم 14 کھلاڑی اور آفیشلز کی طبیعت خراب ہے اور ان کو فوڈ پوائزن سمیت وائرل انفیکشن کی شکایت ہے جس وجہ سے انگلینڈ کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں۔ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش بورڈ اس حوالے سے بات چیت کررہے ہیں جس کے بعد جمعرات کے روز پہلا ٹیسٹ شروع ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے اس حوالے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کرینگے لیکن

یہ خالصتاً دونوں بورڈز کا معاملہ ہے، بات چیت کے بعد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹیں فروخت کرچکا ہے جس کے باعث بورڈ کو تمام معاملات طے کرنا ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان پر آنے والی انگلش ٹیم اپنا شیف بھی ساتھ لائی ہے لیکن ان کے شیف کی طبیعت بھی ناساز ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے

راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button