fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

سونا ایک مرتبہ پھرسستا۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کے خواہشمند افراد کےلیے اچھی خبرآگئی

نومبر 30, 2022 | 7:42 شام

کراچی (کامرس ڈیسک )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روزسونے کی قیمت میں بڑی

کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 61 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 314 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 38 ہزار 203 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی،

حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 61 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 314 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 38 ہزار 203 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے ہوکر 1 ہزار 7 سو 60 ڈالر فی اونس ہے۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1740روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1491.76 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button