fbpx
Tickerسوشل میڈیا

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی معروف گلوکار و موسیقار کی پراسرار موت ۔۔۔مداح شاک کی حالت میں

دسمبر 1, 2022 | 3:33 شام

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) امریکی گلوکار و موسیقار جیک فلنٹ کی شادی کے چند گھنٹوں بعد اچانک موت ہوگئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37

سالہ فلنٹ کی شادی ہفتے کے روز برینڈا نامی خاتون سے ہوئی لیکن وہ شادی کے کچھ گھنٹے بعد اتوار کی صبح اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔فلنٹ کی منیجر نے ان کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے گلوکار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلنٹ رات کو سوئے اور صبح دوبارہ نہیں اٹھے، انکی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔فلنٹ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت اپنی شادی کی تصاویر دیکھنی چاہیے تھی لیکن

اس کے بجائے مجھے اپنے شوہر کو دفن کرنا ہے، میرادل چلا گیا اور مجھے اسکی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button