
بالی ووڈ اداکار وجے ورما نے عامر خان کی بیٹی کی منگنی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مسٹر پرفیکنسٹ اپنے سب سے چھوٹے بیٹے آزاد کے
ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔بالی ووڈ کے سپر استار عامر خان کی بیٹی عائرہ خان نے 18 نومبر کو اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کی۔ اس موقع پر ناصرف عامر خان اور ان کے گھر والوں بلکہ ان کے دوست احباب نے بھی بھرپور انداز میں شرکتے کی۔منگنی کی تقریب میں اداکار وجے ورما بھی شریک تھے جنہوں نے انستا گرام پر اس تقریب کی تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں عامر خان اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ پاپا
کہتے ہیں بڑا نام کرے گا گانے پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وجے نے لکھا کہ عائرہ اور نوپور، جتنا خوبصورت جوڑا، اتنی ہی خوبصورت تقریب۔ آپ دونوں کو آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات۔عامر خان نے 2 شادیاں کیں تھیں لیکن دونوں ہی ناکام ہوگئیں، پہلی شادی سے ان کی بیٹی عائرہ اور جنید ہیں جب کہ دوسری شادی سے ایک بیٹا آزاد پیدا پوا تھا۔