fbpx
Tickerسوشل میڈیا

بچوں نے والد کو بھی حیران کر دیا ۔۔ کئی سال بعد اچانک والد گھر آ گیا، اولاد کے ردعمل نے سب کو حیران کر دیا

دسمبر 1, 2022 | 8:11 شام

جب والد گھر سے باہر سات سمندر پار سے واپس آتا ہے تو گھر والے اپنے پیارے جوان سے جذباتی انداز میں ملتے ہیں، یہ خوشی ہی الگ ہوتی ہے۔

اس خبر میں آپ کو دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔ایک ایسی ہی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی بھی دلچسپی حاصل کر لی، ہوا کچھ یوں کہ ایک والد جو کہ کئی سالوں بعد اپنے گھر واپس آیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد اپنی اولاد کو سرپرائز دینا چاہتا تھا، اسی لیے وہ خاموشی سے گھر میں داخل ہوا، لیکن جیسے ہی کمرے میں داخل ہوا تو بچے جھوم اٹھے والد بھی پہلے تو خوش ہوئے کہ میرے بچے میرے آنے پر خوش ہو

گئے۔ لیکن جب بچوں نے والد کو گلے لگانے کے بجائے اُس بیگ کو گلے لگا لیا جس میں والد نے بچوں کے لیے کھلونے رکھے تھے۔ بچوں کو یوں بیگ کی جانب لپکتا دیکھ والد بھی حیران رہ گیا، ہاتھ کھلے رہ گئے، منہ بھی کھلا رہ گیا۔ والد سر پر ہاتھ رکھے صوفے پر لیٹ گیا۔ تاہم یہ ویڈیو اگرچہ والد اور بچوں کے درمیان کھٹے میٹھے رشتے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، لیکن اس ویڈیو نے کئی صارفین کے دل بھی موم کر دیے ہیں کیونکہ

والدین اور بچوں کی محبت بخوبی جھلک رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button