fbpx
Tickerشہر شہر سے

آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!!آصف زرداری کے بیان پر فواد چوہدری کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

دسمبر 2, 2022 | 11:14 صبح

لاہور (نیوزڈیسک) آصٖف زرداری کے بیان پر فواد چوہدری کا سخت ردعمل۔ آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری تھی کہ پنجاب میں حکومت

نہیں بننےدیں گے پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، فواد چوہدری کا ٹویٹ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچوہدری کا ردعمل آگیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری تھیں زرداری نےکہاتھاکہ پنجاب میں حکومت نہیں بننےدیں

گے آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا اس کے باوجود ایک بھی ایم این اےان کےکہنےمیں نہیں آیا۔ فوادچوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے20لوگ پیسےلےکربھی زرداری کیساتھ کھڑے نہ ہوئے، پیپلزپارٹی کے پاس ووٹرز تو دور امیدوار بھی نہیں ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوہ صاحب نے ہمارے ساتھ بیٹھ کر کبھی بات نہیں کی جبکہ کیانی صاحب غیرسیاسی ہونے

کی صرف باتیں کرتے تھے. آصف زرداری نے کہا کہ ہم پنجاب میں تیس سال سے پاور میں نہیں آسکے لیکن اب وہاں اپنی کمزوریاں دور کریں گے، میں پنجاب میں عمران خان کے مقابلے کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہ کرسکے اب میانوالی میں نواب آف کالا باغ ان کا مقابلہ کریں گے، نواب آف کالا باغ نے

ہمیں جوائن کرلیا ہے۔ سابق صدر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا زور لگا کر 25 ہزار لوگ جمع کرنے والا مقبول نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے آج ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان چھوٹی سوچ کے مالک ہیں، عمران خان کی سوچ سیاسی نہیں ہے، عمران خان غلط فیصلہ کرتے تو قوم کیلئے مشکل ہوتی، سیاست میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے، برطانیہ کومدر آف ڈیموکریسی کہا جاتا ہے لیکن وہاں کتنے وزیراعظم تبدیل

ہوچکے ہیں، جمہوریت میں جتنے ایشوز آتے ہیں جمہوریت اتنی ہی مضبوط ہوتی ہے، میں صدر تھا تو میں نے خود اختیارات وزیراعظم کو منتقل کردیے، یہ میری اپنی سوچ تھی کہ اٹھارویں ترمیم لے کر آئے۔
ہمیں کسی کا خوف نہیں اپنی دھرتی سے پیار ہے۔ میرا ایک ہی ملک ہے میں کہیں نہیں جاسکتا، اگر میرے بچے باہر جانا چاہتے تو وہ واپس کیوں آئے،

بلاول خود بہت بڑا ذمہ دار ہے، میری بیٹیاں بہت ذمہ دار ہیں وہ اپنی ماں کو دیکھتے ہیں، کہ انہوں نے کتنی مشکل زندگی گزاری ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ جو آرمی چیف بنے ہیں میں ان کو جانتا نہیں ہوں ، میں صرف لیفٹیننٹ جنرل عامر کو جانتا تھا وہ چھٹے نمبر پر تھا، نیا آرمی چیف ادارے کے فیصلے پر آیا ہے، یہ بہت سینئر ہیں، جنرل باجوہ نے مجھے بالکل ایکسٹینشن کا نہیں کہا، وزیراعظم کو کہا ہو تو مجھے نہیں پتا۔

جنرل عامر چھٹے نمبر پر تھا اگر وہ دوسرے نمبر پر ہوتا تو میں ضرور کچھ کرتا۔ میں نے وزیراعظم کو کہا کہ یہ آپ کا حق ہے کہ آپ اپنا آئینی حق استعمال کریں، ہم آپ کے اتحادی ہیں، یہ بھی اچھی بات ہے کہ اس شریف آدمی نے ہمیں بلاکر پوچھا وہ نہ بھی پوچھتا اور خود لگا دیتا تو ہم چھوڑ تو نہیں سکتے، ساتھ چل کے اور نقصان پہنچا کر پھر ایسا نہیں کرتے، کیونکہ جب ساتھ چلتا ہوں پھر چھوڑتا نہیں ہوں، اتنے نظریاتی اختلافات کے

باوجود کیونکہ پاکستان کھپے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button