اب یہ تجربہ بھی کر کے دیکھ لیتے ہیں ۔۔۔اسمبلیوں کی تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کرالیں گے۔۔۔ قمر زمان کائرہ نے لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی
تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کرائیں گے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا وفاق اور صوبوں کے الیکشن الگ الگ پہلے کبھی نہیں ہوئے، اب یہ تجربہ بھی کرکے دیکھتے ہیں، دو چار مہینے پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں تو کیا قیامت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو انگیج کرنے سے نہیں ہچکچائے، عمران خان شرائط کے بجائے مطالبات پیش کریں تو بات آگے بڑھے گی۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا یہ کیسے ممکن ہو گا کہ پنجاب اسمبلی
تحلیل ہو گی تو سندھ پر بھی یہ فیصلہ مسلط کیا جائے گا، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی منطوری دیدی ہے تاہم حتمی فیصلہ عمران خان اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔