fbpx
Tickerشہر شہر سے

انصاف کی تلاش، ارشد شریف کی والدہ ویل چیئرپر سپریم کورٹ پہنچ گئیں

دسمبر 7, 2022 | 2:14 شام

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ارشد شریف کی والدہ وہیل چئیرپر سپریم کور ٹ پہنچ گئیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں اسلا م آباد میں 5 رکنی لا رجر بینچ

کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کا مؤقف بھی سنا جائیگا،اور پولیس کا معاملہ بھی دیکھ لیں گے ۔اس دوران صحافی نے بھی شکایت کی کہ پولیس نے ارشد شریف کے اہل خانہ کیساتھ اچھا سلوک نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت میری مدعیت میں ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرے،سنیئر صحافی ارشد شریف کی والدہ کا بیان سامنے آ گیا۔ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے

عدالتی حکم کے بعد صحافی کی والدہ نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا بیٹا قتل ہوا ہے،ایف آئی آر میں درج کراؤں گی۔ ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آر درج کرے۔سپریم کورٹ نے کل شام تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ قبل ازیں سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی

سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی گئی تھی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنی جو واپس بھی آگئی۔معاملے پر ارشد شریف کی والدہ کی چٹھی بھی آئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہماری معلومات کے مطابق کیس میں کوئی ایف آئی آر پاکستان اور کینیا میں درج نہیں کی گئیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ ایف آئی آر کیوں نہیں درج کی گئی؟ عدالت نے استفسار کیا

ایک رپورٹ وزارت کی جانب سے آنی تھی وہ ابھی تک کیوں نہیں آئی؟۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button