
انقرہ: ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی اداکارہ برچن عبداللہ کی عاطف اسلم کا گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
برچن عبداللہ کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں وہ عاطف اسلم کا مشہور گانا ’’مسافر‘‘ گاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ برچن عبداللہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اورلوگ ان کی آواز کی تعریف کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ گانا 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم’’سوئٹی ویڈزاین آر آئے‘‘ کے لیے عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فلم میں ہیمانش کوہلی اور زویا افروز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
جہاں پاکستان میں اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا گیا وہیں ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں کو بھی ملک میں بے حد پزیرائی ملی جب کہ ڈرامے کے مرکزی اداکاروں اینگن التان دزیاتن اوراسریٰ بلگیج جنہوں نے ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کے کردار ادا کیے ہیں انہیں تو پاکستانیوں نے بے حد محبت دی ہے۔