fbpx
اخبارشہر شہر سے

کراچی کے جناح ہسپتال میں ایئر ایمبولینس کیلئے ہیلی پیڈ فعال

اکتوبر 5, 2020 | 6:11 صبح

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ایئرایمبولینس کے لیے ہیلی پیڈ فعال کر دیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں کی آمدورفت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں کے بعد سندھ حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ پر اترا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 90 کی دہائی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو لایا جاتا تھا لیکن جب ہیلی پیڈ کی حالت خراب ہوئی تو پھر یہ معاملہ رک گیا۔سربراہ جے پی ایم سی کا کہنا تھا کہ ہیلی پیڈ پر سرکاری اور نجی ائیر ایمبولینس کے ذریعے مریض لائے جا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی لینڈنگ کے لیے جے پی ایم سی کو سرٹیفکیٹ دے چکی ہے اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی بھی فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button