آج کا ایشواخبار
گورنرپنجاب کا (ن) لیگ قائدین کے خلاف مقدمے کےمدعی سے اظہارلاتعلقی
اکتوبر 6, 2020 |
6:52 صبح

لاہور: گورنر ہاوَس پنجاب نے (ن) لیگ قائدین کے خلاف مقدمہ کے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور سیاست میں وضعداری کے قائل ہیں، ان کی جانب سے مخالفین کے خلاف مقدمے یا اس کی حوصلہ افزائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ترجمان گورنر ہاوَس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر سے ہزاروں افراد گورنر پنجاب سے ملاقات کرتے ہیں، ملاقات کے لیے آنے والوں کا تصاویر بنانا معمول کی بات ہے، بغاوت کے مقدمہ کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔