
فرینکفرٹ:کرمنی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی 68 ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں تحریک انصاف جرمنی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سنیئر نائب صدر تحریک انصاف جرمنی رانا وسیم نے وزیر اعظم عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر تحریک انصاف جرمنی کے کارکنان کے علاوہ جرمن کمشیر قونصل کے راہنما چوہدری حنیف چوہان اور چوہدری ہارون نے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی۔
تقریب میں شریک تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنے قائد عمران خان کو ان سالگرہ پر زبردست خراج تحسین پیش اور ان کی قیادت مکمل اعتماد اور یقین کا اظہار کیا اور کہا کہ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب عمران خان ہی کی قیادت میں پاکستان دنیا کے افق پر روشن ستارے کی مانند چمکے گا۔کمشیر جرمن قونصل کے راہنما چوہدری حنیف چوہان نے عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے بھارتی زیر قبضہ جموں و کمشیر کا دیرینہ مسئلہ عمران خان ہی کی قیادت میں جلد حل ہو گا۔