
ماسکو: دفتر میں صفائی کرنے والی خاتون نے روس کے بلدیاتی انتخابات میں صدر پیوٹن کے امیدوار کو میئر کا انتخاب میں ہرادیا۔
بلدیاتی انتخابات میں میئر کے الیکشن میں کامیاب ہونے والی خاتون مرینا اڈگوڈسکایا ایک گاؤں میں مقامی اتھارٹی کے دفتر میں صفائی کرتی تھیں اور انہوں نے امیدواروں کی تعداد پوری کرنے کیلئے انتخابات میں حصہ لیا جس میں انہوں نے بھارتی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔
مرینا اڈگوڈسکایا اب ماسکو سے 400 کلو میٹر دور 29 دیہات پرمشتمل چھوٹے سے ضلع کے معاملات دیکھیں گی۔