fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

زلمے خلیل اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

اکتوبر 9, 2020 | 3:40 صبح

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور  افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور خطے کے امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو ) میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈر نے باہمی دلچسپی کے امور  اور خطے میں امن و استحکام پر بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  پاک افغان بارڈر منیجمنٹ اور افغان امن عمل میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی  موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button