fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

پی آئی اے کا ملازمت سے رضا کارانہ علیحدگی کی سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

اکتوبر 9, 2020 | 3:52 صبح

اسلام آباد : قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) نے  ملازمت سے رضا کارانہ علیحدگی کی سکیم متعارف کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے آئندہ ماہ ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کی سکیم  متعارف کروائی جائے گی جس سے ادارے کے 2700 ملازمین استفادہ کرسکیں گے۔

 ذرائع کے مطابق پی آئی اے رضا کارانہ علیحدگی کی سکیم نومبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرائے گی اور  اس سکیم کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے بھی منظوری لی جائے گی۔

 سکیم سے 60 سال سےکم عمرملازمین استفادہ کے حقدار ہوں گے جب کہ 18سال سے زائد اور کم ملازمت والوں کے لیے مراعات کی 2 کیٹگریز رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button