آذربائیجان اور آرمینیا کا جنگ بندی کر کے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق

ماسکو: آذربائیجان اور آرمینیا نے آج سے جنگ بندی کر کے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک مقامی وقت کے مطابق آج دوپہر 12 بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد ہوگا۔
آرمینیا کے زیر تسلط آذربائیجان کے علاقے نگورنو کاراباغ میں 27 ستمبر سے جاری جھڑپوں میں 300 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آرمینیا نے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گانجا کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ممالک اس متنازع سرحدی علاقے پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں، ‘ناگارنو کاراباخ’ کا علاقہ باضابطہ طور پر آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن آرمینیا کے نسلی گروہ نے 1990 کی جنگ میں آرمینیا کی مدد سے یہاں قبضہ کر لیا تھا اور اب یہ آرمینیائی فوج کے کنٹرول میں ہے۔
آرمینیا اور آزربائیجان کی فوجوں کے درمیان اکثر اس علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے، رواں سال جولائی میں بھی اسی طرح کے ایک تصادم میں دونوں جانب کے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔