fbpx
آج کا ایشواخبار

مولانا عادل خان کے قتل پروزیر اعظم اور آرمی چیف کا افسوس اورغم کا اظہار

اکتوبر 11, 2020 | 4:54 صبح

راولپنڈی / اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا عادل خان کے قتل پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔

 

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت علماء کو قتل کرواکر فرقہ وارانہ تنازع پیدا کرانا چاہتا ہے۔اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ میری حکومت جانتی ہے اور میں متعدد بار ٹی وی پر کہہ چکا ہوں، گزشتہ 3 ماہ کے دوران بھارت نے سنی اور شیعہ علماء کو قتل کرنے کی متعدد کوششیں کیں تاکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہوجائیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا عادل خان کے قتل کو پاکستان دشمنوں کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دشمن امن خراب کرنا چاہتے ہیں ۔آرمی چیف نے مولانا عادل خان کے قاتلوں کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد کی بھی ہدایت کی ۔

 

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مولانا عادل کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ شدت پسند شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button