fbpx
اخبارشہر شہر سے

کراچی میں آج سے جمعہ تک پارہ 40 سے بھی اوپر جانے کی پیشگوئی

اکتوبر 12, 2020 | 6:36 صبح

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں ہیٹ ویو کے دوران پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کردیا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کےمطابق خلیج بنگال میں ہوا کاکم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے اور یہ ڈپریشن مشرقی بھارت میں ہے جو مشرقی بھارت کے ساحلی علاقوں میں بارش برساسکتا ہے اور ڈپریشن وسطی بھارت تک آسکتا ہے جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس ڈپریشن سے براہ راست خطرہ نہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی آئندہ 5 سے 7 روز کے دوران ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور میدانی علاقوں سے گرم و خشک ہوائیں چلیں گی۔

سردار سرفراز نےبتایا کہ ہیٹ ویو کے دوران  دن کے اوقات میں درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ  14 سے 16 اکتوبر کے دوران پارہ 42 ڈگری کو چھور سکتاہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے شہریوں کے دن کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button