fbpx
آج کا ایشواخبار

ٹائیگر فورس کے قیمتیں چیک کرنے پرتاجروں میں تشویش، یہ بھی ٹائیگرز نے کرنا ہے تو وزیروں کا کیا کام ،پیپلزپارٹی

اکتوبر 12, 2020 | 11:08 صبح

راولپنڈی: وزیر اعظم کی جانب سے ٹائیگر فورس کو اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کرنے کے معاملے پر تاجروں اور کریانہ مرچنٹ کے دکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا بھی کہنا ہے کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کا کام بھی ٹاٗیگرز فورس نے کرنا ہے تو وزیروں کا کیا کام ، وہ عہدے چھوڑیں اور عوام کی جان بھی ۔

مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے ٹائیگر فورس کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کرنے کا عندیہ دیئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز نے کہا کہ ڈی سی ریٹ والی اشیاء کی فروخت نئے ریٹ طے ہونے تک بند رہے گی۔

ٹائیگر فورس کے ذریعے عملدرآمد اس وقت تک نامنظور ہے جب تک اشیاء کی قیمتوں کو از سر نو متعین کرکے لاگو نہیں کیا جاتا ۔ گذشتہ دو ماہ سے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اشیاء کے ریٹ متعین کریں لیکن مطالبات کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی، الٹا ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے دکانداروں سے چیکنگ کے نام پر بدتمیزی شروع کردیہے۔ تاجروں سے چیکنگ کے نام پر بدسلوکی کسی صورت قابل برداشت نہیں، یہ سلسلہ روکا نہ گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button