fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

ٹرمپ کی صدارتی مہم میں مجھ سے منسوب اشتہار گمراہ کن ہے: ڈاکٹر فاؤچی

اکتوبر 12, 2020 | 1:35 شام

امریکا کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے  انتخابات کے لیے صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم میں خود سے منسوب بیان کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران چلنے والے ایک اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کہہ رہے ہیں ’میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ کوئی کووڈ 19 کے خلاف جنگ کے لیے اس قدر زیادہ بھی کر سکتا ہے‘، اشتہار میں ایسا دکھایا گیا ہے کہ جیسے ڈاکٹر فاؤچی یہ بیان صدر ٹرمپ کے لیے دے رہے ہیں۔

اس 30 سیکنڈ کے اشتہار میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور امریکا کورونا سے صحتیاب ہو کر آ رہے ہیں۔

تاہم ڈاکٹر فاؤچی نے صدارتی مہم کے دوران خود سے منسوب بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے 50 سالہ کیرئیر کے دوران میں نے کبھی عوامی سطح پر کسی سیاستدان کی  تائید نہیں کی۔

ڈاکٹر فاؤچی کا جو بیان صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بطور اشتہار چلایا جا رہا ہے وہ دراصل ان کے فاکس نیوز کو رواں برس مارچ میں لیے گئے ایک انٹرویو سے لیا گیا ہے۔

امریکی ماہر امراض کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم میں مجھ سے منسوب بیان میری اجازت کے بغیر اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے، یہ بیان میں نے کئی ماہ پہلے فیڈرل پبلک ہیلتھ آفیشلز کی کاوشوں کے حوالے سے دیا تھا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ کے ترجمان ٹم مورتاگ کا کہنا ہے کہ یہ ڈاکٹر فاؤچی کے ہی الفاظ ہیں جو انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہے تھے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر فاؤچی کو کورونا وائرس کے سدباب کے لیے وائٹ ہاؤس کی ٹاسک فورس ٹیم کا اہم رکن تصور کیا جاتا ہے تاہم کورونا وائرس کے حوالے سے وہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف بھی کر چکے ہیں۔

۔ #firefauci صدر ٹرمپ نے اپریل میں اپنے اکاؤنٹ سے

کو ری ٹوئٹ کیا تھا لیکن ساتھ ہی اس بات کو تسلیم بھی کیا ڈاکٹر فاؤچی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر فاؤچی نے گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button