fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، 15 افراد ہلاک

اکتوبر 14, 2020 | 5:15 صبح

کابل : افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان خبر رساں ادارے طلوع کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کمانڈوز کو اتارنے کے بعد زخمیوں کو لے جا رہے تھے، حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔

ہلمند صوبے کے ترجمان عمر زوک نے حادثے کی تصدیق کی تاہم مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں بھی افغان صوبے بغلان کے شہر پل خمری میں افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button