اخبارشہر شہر سے
کراچی: کورونا کے پیشِ نظر ضلع وسطی کے تمام ہفتہ وار بازاروں کو بند کرنے کا حکم
اکتوبر 14, 2020 |
5:36 صبح

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر شہر کے سب سے بڑے ضلع وسطی میں تمام ہفتہ وار بازاروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے تمام ہفتہ وار بازاروں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں بدھ بازار، ہفتہ بازار اور اتوار بازارسمیت کار اور پرانے سامان کے بازار بھی نہیں لگیں گے جب کہ ضلع وسطی میں لگنے والے ہر قسم کے بازاروں کے اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔
ڈی سی ضلع وسطی نے پولیس کو فیصلے پر عمل در آمد کروانے کی ہدایت کی ہے۔