fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

غیر معیاری شراب پینے سے 44 افراد ہلاک

اکتوبر 14, 2020 | 5:56 صبح

استنبول: ترکی میں غیر معیاری شراب کے استعمال سے ایک ہفتے کے دوران 44 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے 8 صوبوں میں غیر معیاری شراب کے استعمال سے ایک ہفتے کے دوران 44 افراد ہلاک جب کہ 30 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق غیر معیاری شراب سے ہلاکتوں کا پہلا واقعہ 9 اکتوبر کو صوبے ازمر میں پیش آیا تھا جہاں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ترک پولیس نے غیر قانونی شراب تیار اور فروخت کرنے کے الزام میں 58 افراد گرفتار کر کے 20 ٹن غیر معیاری شراب بھی قبضے میں لے لی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ترک حکومت کی جانب سے شراب پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی وجہ سے مقامی اور غیر معیاری شراب کی تیاری اور فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button