fbpx
Uncategorizedاخبار

مصباح الحق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

اکتوبر 14, 2020 | 7:22 صبح

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کے پاس قومی ٹی کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے عہدے تھے تاہم انہوں نے اب چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق مصباح الحق باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے عہدہ چھوڑنے کے کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ دو بڑے عہدے ہونے کی وجہ سے مصباح الحق پر دباؤ بھی تھا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا بھی جا رہا تھا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق اس وجہ سے ناخوش بھی تھے کہ جو لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے انہیں سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مصباح الحق کو گزشتہ برس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بھی بنایا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا اس حوالے سے کہنا تھا یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ اگر ایک ہی شخص کے پاس ذمہ داریاں ہوں گی تو خراب پرفارمنس پر ان ہی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button