fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

بھارتی پنجاب کے سکھوں کا جرمنی میں مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ

اکتوبر 14, 2020 | 3:25 شام

فرینکفرٹ : جرمنی میں آباد بھارتی پنجاب کی سکھ برادری نے مودی حکومت کے کسان مخالف کالے قوانین کو مکمل رد کرتے ہوئے کسانوں کے حق میں فرینکفرٹ میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں جرمنی بھر سے سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔

مظاہرے میں انصر بٹ صدر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی نے خصوصی شرکت کی اور سکھ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی اور خطاب کیا۔ مودی فاشٹ حکومت جب سے بھارت میں بر سر اقتدار آئ ہے اس نے بھارت میں آباد اقلیتوں کا جینا محال کر رکھا ہے کبھی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے تو کہیں بھارتی پنجاب میں آباد سکھوں کو ان کی زمینوں کے حقوق سے محروم کرنے کے لئے نئے قانون سازی کر رہی ہے۔

مظایرے میں شریک سکھ کمیونٹی کے رہنماء جن میں گرچرن سنگھ گورایا ۔ بلکار سنگھ ۔ گردیال سنگھ لالی ۔ دلباغ سنگھ ۔ ریشم سنگھ ببر ۔ بھائ جتندر سنگھ ۔جگتار سنگھ محل اور دیویندر سنگھ گلوٹی شامل تھے کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم مودی کے کسان مخالف کالے قوانین کے خلاف جرمنی اور ہندوستانی پنجاب میں بسنے والے سکھ برادری کی مکمل حمایت کرتی ہے جو پنجاب کے کسانوں کو ان کی زمینوں سے محروم کر رہی ہے

انصر بٹ نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہندوستانی قونصل خانے کے سامنے سکھ برادری کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی میں حصہ لیا اور سکھ کمیونٹی کے مطالبات کی بھرپور حمائت کی

بھاری بارش کے باوجود مودی مخالف ریلی میں پورے جرمنی بھر سے سکھ برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی جدوجہد ہندوستانی پنجاب کی آزادی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button