fbpx
اخبارشہر شہر سے

موٹر سائیکل کی ٹکر سے بے ہوش بھکاری کے پاس سے ہزاروں روپے نکل آئے

اکتوبر 14, 2020 | 3:36 شام

کوئٹہ : موٹر سائیکل کی ٹکر سے بے ہوش ہونے والے بھکاری کے تھیلے سے ہزاروں روپے نکل آئے۔

سریاب روڈ پر ایک معمر بھکاری موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا۔اس دوران بھکاری کے پاس موجود تھیلے کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بڑی تعداد میں نوٹ اور سکے نکل آئے۔

پولیس کے مطابق بھکاری کے پاس سے کل 85 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں جنہیں تحول میں لے لیا گیا ہے تاکہ ہوش میں آنے کے بعد بھکاری کو واپس کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button