fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

عابد ملہی گرفتاری، انعام کا ایک اور دعویدار سامنے آگیا

اکتوبر 15, 2020 | 3:39 صبح

لاہور: موٹر وے زیادتی کیس میں نیا موڑ آگیا، مرکزی ملزم عابد ملہی گرفتاری میں انعام کا ایک اور دعویدار فیصل آباد سے سامنے آگیا۔ عابد ملہی کے رشتہ دار زاہد سرفراز  نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری میں اس نے پولیس کی مدد کی۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز عدالت کے باہر آئی جی پنجاب انعام غنی نے صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ملزم عابد ملہی کے خود گرفتاری دینے کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا تھا۔ صحافیوں نے متعدد بار سوال کیا کہ عابد نے خود گرفتاری دی یا اسے گرفتار کیا گیا ہے لیکن آئی جی انعام غنی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

قبل ازیں ایک ویڈیو بیان میں موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم کے والد اکبر ملہی نے دعویٰ کیا تھا کہ عابد ملہی نے خود گرفتاری دی ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے موٹر وے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرنے والی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button