
راولپنڈی : جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب نے جاری کیے ہیں، جبکہ چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔