fbpx
اخبارشہر شہر سے

کراچی: موبائل مارکیٹ میں دکانداروں کا شہری پر تشدد، ہڈیاں توڑ دیں

اکتوبر 15, 2020 | 5:10 صبح

کراچی: موبائل مارکیٹ کے دکاندار موبائل بنوانے کیلئے آنے والے شہری پر ٹوٹ پڑے۔ صدر موبائل مارکیٹ میں دکانداراور خریدار کے درمیان دو روز قبل ہونے والے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹیج میں دکاندار کو خریدار کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتاہے جس میں تھپڑ لگنے کے بعد شہری کا سر شوکیس سے ٹکرایا جس کے بعد وہ زمین پر گرگیا جب کہ دیگر دکانداروں نے بھی شہری کے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص الطاف آگریا موبائل مرمت کرانے گیا تھا تاہم 3 ہزارروپے لینے کے باوجود موبائل ریپئیر نہ ہوا جس پرشہری کا دکاندار سے جھگڑا ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ تشدد کے دوران الطاف کے کوہلے کا گولا اور پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی تاہم واقعہ کے حوالے سے رپورٹ کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دکاندار اور متاثرہ شہری میں مذاکرات چل رہے ہیں اور  اگر مدعی چاہیں گے تو مقدمہ درج کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button