fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری، سرکاری ملازمین کا احتجاج ختم

اکتوبر 15, 2020 | 6:18 صبح

اسلام آباد:حکومت سے مزاکرات کے بعد رات گئے کلرک ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کر دیا تھا تاہم لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک پر دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔

 ملک بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین کی تنظیم کلرک ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز اپنے اپنے مطالبات کے حق میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا تھا۔ حکومت سے مزاکرات کے بعد رات گئے کلرک ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کر دیا تھا تاہم وزیرمملکت علی محمد خان سے مزاکرات کی ناکامی کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا بدستور جاری ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات جائز ہیں اور ان کی منظوری تک وہ دھرنا ختم نہیں کریں گی۔

دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جس کے تحت چائنہ چوک جناح ایونیوسے ایکسپریس چوک جناح ایونیو تک دونوں طرف کی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے اس کے لیے شہری متبادل کے طور پر ناظم الدین روڈ اور سیونتھ ایونیو مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ اس کے علوہ ڈھوکری چوک سے کانسٹی ٹیوشن ایونیو یا سیونتھ ایونیو مارگلہ روڈ براستہ سیکرٹریٹ چوک آنے جانے کے لیے استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button