اخبارسب کے لیے سب کچھ

کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا،وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری سنادی۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری۔ بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا جسے گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button