Uncategorized

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،نوجوان زخمی

جولائی 20, 2020 | 11:24 صبح

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر باغ سیکٹر میں آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے مٹیکا گاؤں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بیس سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فوجی جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close